آئینۂ دکن

بکرے کے گوشت کی قیمتوں پر قابو پانے تلنگانہ سرکار خود گوشت فروخت کرے گی

حیدرآباد: 19/جنوری (عصر حاضر) ریاست تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد میں بکرے کا گوشت من مانی قیمتوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔ قیمتوں کے مسلسل اضافہ پر قابو پانے کیلئے محکمہ افزائش مویشیاں کے تحت گوشت کی دکانات شروع کی جائیں گی ۔ شہر میں تجرباتی اساس پر چند دکانات کے آغاز کیا جائے گا بعد ازاں ان کو ریاست بھر میں بھی وسعت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر سرینواس یادو نے بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کاروائی کی ہدایت دینے کے بعد اس کے مستقل حل کے سلسلہ میں مشاورت کرکے اس نتیجہ پر پہنچے کہ سرکاری حکام کی نگرانی میں گوشت کے علاوہ مرغی اور مچھلی کی دکانات قائم کی جائیں ۔ حکومت کی جانب سے چرواہوں میں بکروں کی تقسیم کی جا رہی ہے اور انہیں مویشی پالن کیلئے راغب کیا جا رہاہے اسی طرح مچھلی کی افزائش کرنے والوں کوبھی مرل مچھلی تقسیم کی جا رہی ہے ۔ حکومت کی منظوری کے بعد تاجرین کی من مانی کی جو شکایات ہیں ان کا مستقل خاتمہ ہو جائیگا کیونکہ سرکاری دکانات سے گوشت کے معیار اور قیمت میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس کی مانگ میں اضافہ کا محکمہ کو یقین ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ میٹ کارپوریشن کے علاوہ فشریز کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کرکے گوشت کی دکانات قائم کی جاتی ہیں تو شہر میں تاجرین کی جانب سے قیمتوں کی من مانی کا سلسلہ بند ہوجائے گا اور عوام سرکاری دکانات کے گوشت کی قیمت کا جائزہ لینے کے بعد ہی دیگر دکانات پر قیمت ادا کریں گے۔ برڈ فلو کے بہانے بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کی شکایات پر محکمہ کی جانب سے کاروائی کے علاوہ گوشت کی دکانات کے قیام کا فیصلہ کیا جا رہاہے تاکہ مستقل حل ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×