حیدرآباد و اطراف
سرکاری ملازمتوں سے متعلق ایرہ گڈہ میں شعور بیداری پروگرام
حیدرآباد: 17؍ڈسمبر (محمدعقیل) جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سرکاری ملازمتوں میں مسلم قوم نہ ہونے کے برابر ہے اسکی ایک اہم وجہ اس سلسلے میں رہنمائی اور معلومات نہ ہونا ہے، اب حکومت نے 50 ہزار سے زیادہ مختلف شعبوں جیسے (پولیس تعلیم) وغیرہ میں خالی عہدہ پر بھرتی کرنے کےلیے مواقع فراہم کررہی ہے اس کے بارے میں ایک اہم معلوماتی پروگرام بروز اتوار20/12/2020 ٹھیک 02:00 بجے خواجہ لمرہ فنکشن ہال میں رکھا گیا ہے جسمیں مہمان خصوصی : احسان بن محمد الحمومی (امام و خطیب شاہی مسجد نامپلی) خصوصی مقرر: محمد خواجہ (ایگزیکٹو ڈائریکٹر گورنمنٹ ) مدعو ہیں لہذا اقلیتی برادری جیسے bc, sc, stسے تعلق رکھنے والے طلبہ وسرپرست مدعو ہیں۔
نوٹ: اہلیت دسویں، بارہویں ۔ڈگری، بی ٹیک اور ایم ٹیک کیے ہوئے طلباء شامل ہو سکتے ہیں۔