تلنگانہ ہائی کورٹ نے اراضیات کے رجسٹریشن کے لیے آدھار کارڈ اور افرادِ خاندان کی تفصیلات طلب کرنے پر لگائی روک
حیدرآباد: 17؍دسمبر (عصرحاضر) تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج ریاستی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ دھرنی پورٹل کے ذریعہ غیر زرعی اراضیات اور جائیدادوں کے اندراج پر لوگوں سے آدھار کی تفصیلات طلب نہ کریں۔ ہائیکورٹ نے ہدایت دی کہ حکومت آدھار کالم کو ہٹانے تک رجسٹریشن کو دھرانی پورٹل کے ذریعے روک دے۔ عدالت نے حکومت اور عہدیداروں سے یہ بھی پوچھا کہ ذات اور افرادِ خاندان سے متعلق جائیدادوں اور زمینوں کے اندراج کے بارے میں تفصیلات نہ پوچھیں۔ کے ساکیت اور آئی گوپال شرما کی طرف سے دائر درخواستوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عدالت نے یہ ہدایات جاری کیں۔ عدالت نے کیس کو آئندہ سماعت کے لئے 20 دسمبر تک ملتوی کردیا۔
عدالت نے حکومت سے اندراج کے عمل کے دوران آدھار ، کاسٹ اور افرادِ خاندان سے متعلق تفصیلات پوچھنے سے گریز کرنے کو کہا۔ ریاست کی ایپکس عدالت نے مزید تشویش کا اظہار کیا کہ لوگوں کی ذاتی تفصیلات کو خفیہ رکھا جائے اور ذاتی تفصیلات عہدیداروں کو حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ حکومت اور عہدیداروں کو ایسی ذاتی تفصیلات حاصل کرنا ضروری نہیں ہیں جو خفیہ ہوں۔ عدالت نے کہا کہ ان لوگوں کی ذاتی تفصیلات کی حفاظت پر تشویش ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ دھرانی پورٹل میں ضروری تبدیلیاں کرے اور پھر اس عمل کو شروع کرے۔