تلنگانہ ریاست میں کورونا کی 3؍کروڑ ویکسین ذخیرہ کی جائیں گی‘
حیدرآباد: 14؍دسمبر (عصر حاضر) ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر سرینواس نے آج بتایا کہ ریاست میں کورونا کی 3 کروڑ ویکسین ذخیرہ کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ریاست بھر میں ویکسینیشن مہم کے لئے تقریبا 10000 ہیلتھ ونگ کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے تربیت جاری ہے اور اہلکار مستقبل قریب میں کورونا ویکسینیشن کے لئے تیار ہوجائیں گے۔
ڈاکٹر سری نواس نے کورونا ویکسینیشن اور تیاری پر ضلعی طبی اور صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی۔
انہوں نے یونیسیف کے مندوبین کے ساتھ مل کر ، ویکسینیشن کے طریقوں ، احتیاطی تدابیر ، لوگوں میں شعور پیدا کرنے اور ویکسینوں کے ذخیرہ کرنے کی تربیت کا آغاز کیا۔ ڈائریکٹر نے ڈی ایم ایچ اوز سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کورونا مریضوں کو ویکسین فراہم کرنے کے لئے تیار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت کے رہنما خطوط اور WHO کے اصولوں کے مطابق ویکسین کی مقدار کو کولڈ اسٹوریج میں محفوظ کریں گے۔ ریاستی حکومت نے ویکسینیشن مہم کے لئے تیاری کرلی ہے اگر مزید تاخیر نہ کی گئی تو جنوری 2021ء میں اس کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ صحت کے تقریبا 10000 اہلکار ریاست بھر میں ویکسینیشن مہم میں شامل ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ کولون ذخیرہ کرنے کی سہولیات میں کورونا ویکسین کی 3 کروڑ خوراکیں شروع کی گئیں ہیں۔
ریاست میں ویکسینوں کو ذخیرہ کرنے کے لئے حکومت جی ضروری اقدامات کررہی ہے۔