آئینۂ دکن

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے ہاتھوں صدیقی جنتری و کیلنڈر 2021ء کا رسم اجراء

حیدرآباد: 8؍ڈسمبر (پریس ریلیز) آج بتاریخ 22 ربیع الآخر 1442ھ بمطابق 8 ڈسمبر 2020ء کو ہندوستان کے مؤقر عالم دین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب مدظلہ بانی و ناظم المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد و سکریٹری و ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ہاتھوں صدیقی کلینڈر و جنتری کا رسم اجراء عمل میں آیا۔ اس موقع پر مولانا رحمانی نے فرمایا کہ وقت اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اسکی صحیح حفاظت پر دنیا و آخرت میں کامیابی کا انحصار ہے ،اور جنتری اور کلینڈر کے ذریعہ انسان اپنے وقت کی حفاظت کرسکتا ہے،یہ صرف ایک جنتری اور کلینڈر ہی نہیں بلکہ دینی و اصلاحی لیٹریچر بھی ہے۔  مولانا حافظ مقصود احمد طاهر صاحب کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے کہ وہ ایک خوبصورت اور مفید جنتری اور کلینڈر مرتب کرتے ہیں، یہ صرف تلنگانہ ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں اس جنتری کو پسند کیا جاتا ہے، اور میں بھی سالہا سال سے اس سے استفادہ کررہا ہوں،اس موقع پر مولانا حافظ مقصود احمد طاهر صاحب مدظلہ العالی صدر اور مفتی احمد عبید اللہ یاسر قاسمی امام و خطیب مسجد محی الدین ونستھلی پورم موجود تھے۔ معیاری کاغذ عمدہ طباعت اور دیدہ زیب ملٹی کلر کلینڈر اور جنتری منظرِ عام پر آچکی ہے۔حیدرآباد کے تمام مشہور کتب خانوں پر دستیاب ہے‘ تاجرین کے لیے خصوصی رعایت ہے۔ رابطہ کے لیے: 9848432026‘ 8121832026

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×