آئینۂ دکن
فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا: کمشنر پولیس

حیدرآباد: 3؍دسمبر (عصر حاضر) حیدرآباد کمشنر پولیس انجنی کمار نے جمعرات کے روز کہا کہ ایک ‘جعلی خبر’ پھیلانے والوں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جارہا ہے کہ کمشنریٹ کے 92 پولیس افسران کو ایک دن میں معطل کرنے کی جھوٹی خبر کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلادیا گیا۔ حالانکہ محکمۂ پولیس کی جانب سے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ فرضی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کمشنر پولیس نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اس پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا ، "ہم اپنے مفادات کے لئے یہ جعلی خبر پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔”