آئینۂ دکن

ادارہ دعوت و اصلاح کی جانب سے دعوتی دروس کا اہتمام

حیدرآباد: 23؍نومبر (محمد عقیل) الحمدللہ ادارہ دعوت و اصلاح کی جانب سے دعوتی دروس کا سلسلہ آٹھ ہفتے پہلے شروع ہوا, جو بہت ہی کامیابی کے ساتھ پایۂ تکمیل کو پہنچا, جس میں مسلمانوں میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ غیر مسلم برادران وطن میں دعوتِ دین کا طریقۂ کار اور اس سے متعلق اہم مضامین بیان ہوئے۔ ان دعوتی دروس میں علماء و عوام کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ دعوتی دروس کی کامیابی کے بعد انشاء اللہ اس 28؍نومبر سے دروس عقائد کا آغاز بھی ہورہا ہے جس میں مختصراً مکمل اسلامی عقائد اور موجودہ ارتداردی فتنوں سے متعلق سد باب اور علامات قیامت کی تفصیلات بیان ہوگی۔ اوقات : ہفتہ : 30 : 8 تا 30 : 9  اتوار : ظہر تا عصر  بمقام روبرو مسجد آمنہ اشرف جہانگیر نگر تالا ب کٹہ منعقد ہوں گے۔
آپ سبھی خواہش مند حضرات سے ضرور شرکت کی درخواست ہے ۔ خصوصاً علماء آئمہ اور خطیب حضرات سے گزارش ہے کہ نوجوانوں کو اس کورس میں شرکت کی ترغیب دیں۔ آپ بھی تشریف لائیں اور اپنے دوست احباب کو شریک ہونے کی دعوت دیں, اللہ تعالی ہماری کوششوں کو قبول فرمائے آمین ۔ رابطہ کریں :مولانا ابرارلحق شاکر قاسمی‘ مولانا عبدالہادی جواد قاسمی‘ مولانا شجاع الدین قاسمی۔ 8919599387‘ ‘ ۔8341437495‘ 9581003310

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×