آئینۂ دکن

مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت مدارس کی طالبات اور دیہی مکاتب کے معلمین کے لیے تحریری مسابقہ کا انعقاد

حیدرآباد: 19؍نومبر (پریس نوٹ) مولانامحمد ارشد علی قاسمی سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب کسی بھی موضوع پر تقریری یا تحریری مسابقوں کا انعقاد محض معلومات میں اضافہ کرنے اور انعامات دینےکے لئے نہیں ہوتا، بل کہ اس کا مقصد موضوع سے متعلق مسابقوں میں حصہ لینے والوں کی ذہن سازی کرنا ہوتاہے، مسابقےذہن سازی اور فکری تربیت کا ایک اہم ذریعہ ہے، اس پس منظر میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر اہتمام اضلاع میں مدارسِ نسواں کی طالبات اور دیہاتوں میں بر سر خدمت اَئمہ ومعلمین کے لئے ختم نبوت تحریری مسابقہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،انشاء اللہ یہ مسابقہ جمادی الثانی 1442ھ مطابق فروری 2021ء کے پہلے ہفتہ میں ہوگا، مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی شائع کردہ دو کتابیں ’’ختم نبوت کوئز حصہ اول‘‘ اور ’’ختم نبوت کوئز حصہ دوم‘‘ مسابقہ کی بنیاد ہوں گی، ان ہی دو کتابوں میں سے سوالات کیئے جائیں گے، مسابقہ میں شرکت کے خواہش مند طالبات یہ دو کتابیں اور رجسٹریشن فارم پچاس روپے دے کر اپنے ضلع میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے مقامی ذمہ داران سےحاصل کرسکتے ہیں، یہ مسابقے ضلعی سطح پر ہوں گے، ہر ضلع میں پہلا انعام 5000/-روپے مع سلور میڈل، دوسرا انعام3000/-روپے اور تیسرا انعام2000/-روپے ہوگا، مسابقہ میں اول،دوم اور سوم پوزیشن کو چھوڑکرمدارس نسواں کی نمائندگی کے لحاظ سےہر مدرسہ میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والی طالبہ کو مبلغ 500/-روپے ترغیبی انعام دیاجائے گا، مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے معزز ارکان نےاضلاع میں مدارسِ نسواں اور دینی تنظیموں کے ذمہ داران سے خواہش کی کہ وہ طالبات اور اَئمہ ومعلمین کو ختم نبوت تحریری مسابقہ میں شرکت کی بھر پور ترغیب دیں، مزید تفصیلات فون نمبرات 9949144557اور9985030527پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×