آئینۂ دکن

مرکزی حکومت کی ایک ٹیم شہر حیدرآباد پہنچ کر تباہ کاریوں کا جائزہ لے گی

حیدرآباد: 21؍اکتوبر (عصر حاضر) حیدرآباد میں بارش کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سرکاری رپورٹ کے مطابق زائد از پانچ ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے ایک مفصل رپورٹ مرکز کو روانہ کی جس میں کہا گیا کہ ریاست کی اس بدترین صورتحال کے پیشِ نظر مرکز کی جانب سے 1350؍کروڑ روپیے کی امداد جاری کی جائے۔ مرکزی حکومت نے اپنی ایک ٹیم حیدرآباد کے لیے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 22؍اکٹوبر کی جمعرات کی شام حیدرآباد پہنچنے والی ہے۔ حیدرآباد میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے یہ ٹیم متأثرہ علاقوں کا دو دن تک دورہ کرے گی۔ ریاستی حکومت نے اندازہ لگایا ہے کہ رواں ماہ کی 13 تاریخ سے ریاست کی عوام کو مسلسل بارش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ابھی بھی شہر کی صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ پانی کی نکاسی کے بعد گھروں کی صفائی عوام کے لیے ایک مصیبت کا پہاڑ بن چکی ہے۔ بر وقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے علاقوں میں تعفن پھیل رہا ہے اور گھروں میں بدبو آنا شروع ہوگئی ہے۔ متأثرین کے مطابق ان کے گھروں میں کوئی چیز استعمال کے قابل نہیں بچی۔ شہر حیدرآباد کی رفاہی تنظیمیں اور دردمند عوام کی جانب سے متأثرین میں اشیاء خورد و نوش کے علاوہ ضروری چیزیں فراہم کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×