حیدرآباد و اطراف
دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کے لئے قیام وطعام کا نظم
حیدرآباد: 18؍اکتوبر (پریس ریلیز) مفتی عامر انصاری قاسمی کی اطلاع کے مطابق مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ حیدرآباد میں بارش وسیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے قیام وطعام کا انتظام کیا گیا ہے ۔،صدرمحترم جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی کی جانب سے مدرسہ دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد میں حالات معمول پر آنے تک قیام طعام کا انتظام کیا گیا ہے ، ضرورت مند افراد اس نمبر پر ربط کریں ۔ مفتی محمد عامر انصاری قاسمی 9533979696