حیدرآباد و اطراف
مسجد بلال بالاپور میں جلسہ اصلاح معاشرہ و نہی عن المنکرات
حیدرآباد: 28؍ڈسمبر (عبدالعلیم) مسجد بلال بلال کالونی‘ بالاپور حیدرآباد میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ و نہی عن المنکرات ان شاء الله بتاریخ 28؍ڈسمبر بروزِ ہفتہ بعد نمازِ مغرب منعقد ہوگا۔ جس میں حضرت مولانا سید نذیر احمد یونس القاسمی صاحب دامت برکاتہم استاذ ادارہ اشرف العلوم و سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد خطاب فرمائیں گے۔ آپ تمام حضرات سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔
نوٹ: خواتین کے لیے پردہ کا معقول نظم رہے گا۔ بعد جلسہ شرکاء کے لیے طعام کا نظم بھی رہے گا۔