حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ ریاست کی فرینڈلی پولیس پورے ملک کے لیے رول ماڈل ہے: وزیر داخلہ محمود علی

حیدرآباد: 8؍اکتوبر (عصر حاضر) تلنگانہ پولیس، عوام دوست فرینڈلی پولیسنگ کے معاملہ میں ملک میں رول ماڈل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ محمد محمود علی نے یوسف گوڑہ میں 499 پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت مؤثر لا اینڈ آرڈر کے لئے محکمہ پولیس کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پولیس کو عصری بنانے کے لئے 700 کروڑ روپے صَرف کیے ہیں اور نئی پٹرولنگ کرنے والی گاڑیوں کی خریداری کا کام کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سات نئے پولیس کمشنریٹس کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس خواتین کی سلامتی اور تحفظ کو اولین ترجیح دے رہا ہے۔ اس نے علیحدہ پولیس ونگ کا قیام عمل میں لایا ہے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی جانب سے عمل کی جارہی اسکیمات ملک بھرکے لئے نمونہ ہیں۔ محمد محمود علی نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی بہتری پر ہی ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ محکمہ پولیس کو بہتر اور موثر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×