آئینۂ دکن
پی جی میڈیکل انٹرنسٹیسٹ مفت کوچنگ کے لیے آن لائن درخواستیں مطلوب

حیدرآباد:یکم؍اکتوبر (اے این ایس) تلنگانہ سوشل ویلفیئر ریسیڈینشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنسسوسائٹی (ٹی ایس ڈبلیو آر آئی ایس)نے شیڈولڈ سوسائٹی (ایس سی) کے امیدواروں سے مفت آن لائن پی جی میڈیکل انٹرنس کوچنگ کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواستوں کو جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر ہے۔ مزید تفصیلات اور آن لائن درخواست کے لئے دلچسپی رکھنے والے طلبہ ویب سائٹ www.tswreis.in پر جا سکتے ہیں۔ٹی ایس ڈبلیو آر ایس نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ایم بی بی ایس تیسرے اور چوتھے سال میں زیر تعلیم میڈیسن ، ہاؤس سرجن اور ایم بی بی ایس پاس آؤٹ مفت آن لائن کوچنگ کے اہل ہیں۔