حیدرآباد و اطراف

انتخابات ای وی ایم سے کروانے بی جے پی کا مطالبہ

حیدرآباد 29:؍ستمبر (اے این ایس)تلنگانہ بی جے پی کے رکن کونسل سی رامچندر راو کی زیرقیادت ایک وفد نے تلنگانہ الیکشن کمشنر سے نمائندگی کرتے ہوئے ایک یادداشت سونپی جس میںگریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)، تلنگانہ قانون ساز کونسل کی دو گریجویٹ نشستوں پر ہونے والے انتخابات ای وی ایمس کے ذریعہ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رامچندر راو نے الزام عائدکیا جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں شکست کے خوف سے حکمران جماعت ٹی آر ایس اور مجلس بیلٹ پیپرس کے ذریعہ انتخابات منعقد کروانے کی خواہش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکورونا وبا کے دور میں بیلٹ پیپرس کے بجائے ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات کروانا مناسب اور محفوظ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کو توجہ دلائی گئی ہے کہ بہار کے انتخابات بھی ای وی ایمس کے ذریعہ منعقد کئے جا رہے ہیں تو پھر یہاں بھی اسی طریقے کو استعمال میں لایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×