حیدرآباد و اطراف

کتاب حیات ابراہیمؒ منظر عام پر

حیدرآباد29:؍ستمبر (پریس ریلیز)حیات ابراہیم مرتبہ مولانا قاری احمد علی حسامی(استاذ مدرسہ گلزار مدینہ مدینہ گوڑہ) درحقیقت نوجوان عالم دین مولانا مفتی ابراہیم مجاہد مفتاحی رحمۃ اللہ علیہ(سابق استاذ جامعہ عربیہ مظہرالعلوم لنگم پلی) کی حیات اور ان کی ہمہ جہت خدمات پر ممتاز اہل قلم اور اہل تعلق کے تاثراتی مضامین کا حسین گل دستہ ہے ؛جو حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب،مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی صاحب اور مولانا عبیداللہ مفتاحی صاحب کی تقاریظ سے آراستہ اور مزین ہے۔ 96صفحات پر مشتمل اس مختصر کتابچے میں مولانا سید احمد ومیض ندوی،مولانا انصار اللہ قاسمی،مولانا عارف باللہ قاسمی اور مفتی نوید سیف حسامی سمیت 26 اہل قلم و اہل تعلق کے گراں قدر مضامین شامل ہیں۔قاری احمد علی حسامی کے مطابق دو یوم قبل مرحوم کے خدمات کے اعتراف میں ہونے والے ایک اجلاس میں اس کا رسم اجراء عمل میں آچکا ہے۔خواہش مند حضرات جامعہ عربیہ مظہرالعلوم لنگم پلی اور مدرسہ گلزار مدینہ مدینہ گوڑہ سے یہ کتاب حاصل کرسکتےہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ربط کریں8978151612:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing