آئینۂ دکن

مولانا سلمان صاحب مظاہری کی رحلت عالم اسلام بالخصوص جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے لئے ناقابل تلافی خسارہ

حیدرآباد: 20؍جنوری (عصر حاضر) یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ اس ملک کے نہایت مئوقر ومستند عالم دین استاذ الاساتذہ حضرت مولانا سلمان صاحب مظاہری ناظم اعلیٰ جامعہ مظاہر علوم سہارنپور وداماد حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب علیہ الرحمہ وخسر محترم حضرت جی مولانا سعد صاحب آج بتاریخ 28 ذیقعدہ مطابق 20 جولائی بروز پیر بوقت 5 بجے شام مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہ گئے انا للہ حضرت مولانا گزشتہ کئ برسو ںسے جامعہ مظاہر علوم سہارنپور میں ناظم اعلیٰ کی حیثیت سے اپنی خدمات میں مصروف تھے اس موقعہ پر حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی صاحب مظاہری دامت برکاتہم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آج سرزمین ہند اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت اور زبرد ست عالم دین سے محروم ہوگئی حضرت مولانا رحمۃ اللہ علیہ ایک ماہر باصلاحیت استاذ حدیث ہونے کے ساتھ ساتھ ناظم اعلیٰ کے عہدہ پر بھی فائز تھے نہایت خوش اخلاق ،ملنسار اور منکسر المزاج تھے حضرت مولانا علیہ الرحمہ تقریبا 22 سال سے مظاہر علوم سہورنپور میں ناظم اعلیٰ کی حیثیت سے مصروف تھے وہ گزشتہ کئی برسوں پہلے تک نظامت اور تدریسی مصروفیات کے باوجود ملک اور بیرون ملک کے دعوتی اسفار فرماتے رہے اس حقیر کی دعوت پر شہر حیدرآباد اور متحدہ اندھرا پردیش کے کئی اضلاع کا سفر فرمایا،س حضرت مولانا علیہ الرحمہ گھٹنوں میں سخت درد کے باوجود مدرسہ کی ذمہ داری اور درس وتدریس اور دعوتی اسفار پوری دلچسپی کے ساتھ انجام دیا کرتے تھے اس کے ساتھ ساتھ تصوف وسلوک میں بھی اللہ پاک نے آپ کو ایک مقام عطا فرمایا تھا چناچہ آپ حضرت مولانا پیر طلحہ صاحب علیہ الرحمہ کی وفات کے بعد حضرت شیخ الحدیث علیہ الرحمہ کی خانقاہ کے جانشین منتخب ہوئے تھے آپ کی وفات سے اہل علم واہل سلوک کو جونقصان پہونچا ہے اسکی تلافی بہت مشکل ہے ،ہزاروں شاگردوتلامذہ جنہوں نے آپ سے استفادہ کیا ہے یقینا وہ آپ کے لئے وہ ثواب جاریہ ہیں اللہ پاک مغفرت فرمائے اور درجات کو بلند فرمائے اور ملت کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے
حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی صاحب مظاہری نے عامۃ المسلمین سے اور خاص طور پر علماء کرام سے درد مندانہ گزارش کی ہے کہ حضرت استاذ محترم علیہ الرحمہ کے لئے اور حضرت مولانا متین الحق اسامہ صاحب قاسمی علیہ الرحمہ اور حضرت مولانا ولی اللہ صاحب قاسمی علیہ الرحمہاور وہ تمام احباب جو اس قت رحلت فرماگئے ہیں ان سب کے لئے دعائے مغفرت کا اہتمام فرمائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×