آئینۂ دکن

فکر ولی الٰہی کے ترجمان اور دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اللہ کی جوار رحمت میں

حیدرآباد: 19؍مئی (پریس ریلیز) آج بتاریخ 25/ رمضان المبارک  ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۹۱/ مئی ۰۲۰۲ء؁ برومنگل نہایت المناک اور تکلیف دہ خبر ملی کہ حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحپ پالنپوری جیسی عظیم علمی شخصیت سے دنیا محروم ہوگئی،إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون، إن للّہِ ما أخذ ولہ ما أعطی وکل شیء بأجل مسمّی فلتصبر ولتحتسب(الحدیث)
آپ مسلک اہل سنت کے داعی اور مستند شارح تھے، آپ ایک اچھے مفسر اور عظیم محدث تھے، آپ کا علم نہایت عمیق اور تفقہ مسلم تھی،سنت رسول ﷺ کے سچے عاشق اور بدعات سے متنفر تھے،آپ کی مجلس، مجلس علم وتفقہ تھی، آپ کی زبان شیریں؛ لیکن باطل کے لئے تلوار تھی، آپ جملہ علوم مروجہ میں یکتائے زمانہ تھے، دارالعلوم دیوبند کے مسند ِحدیث کے زینت تھے، ان گنت خوبیوں سے آراستہ شخصیت آج اپنے لاکھوں چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر اپنے مالک حقیقی کے جوار ِرحمت میں پہونچ گئی۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، بلند درجات سے نوازے،ان کے اہل خانہ اور متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے، اور ان کے علمی وروحانی فیوض وبرکات کو بقاء ودوام عطا فرمائے، ہم سب کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، اور دارالعلوم دیوبند کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے، آمین یا رب العالمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×