حیدرآباد و اطراف

ماہ صیام کے موقع پر زادِ مسلم کی ٹیلی گرام چینل پر خصوصی نشریات

حیدرآباد: 17؍اپریل (عصر حاضر) مفتی محمد عرفان قاسمی کی اطلاع کے بموجب "زاد مسلم” مستند و جید علماء کی نگرانی میں موجودہ وقت کے تقاضے اور ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے قرآن وسنت کی تعلیمات اور سلف صالحین کی تشریحات کو عام فہم اور عصری اسلوب میں پیش کرنے والا ایک علمی و دعوتی ادارہ ہے، "زاد مسلم” اپنی یہ خدمات یوٹیوب، واٹس ایپ، ٹیوٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹیلی گرام اور مختلف ورکشاپس کے ذریعے نشر کرتاہے، الحمد للہ شہر حیدرآباد کے اکابر و بصیرت مند علماءکرام اور مفتیان عظام "زادمسلم” کی ان خدمات کو نہ صرف استحسان کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ اپنے قیمتی ہدایات سے بھی نوازتے ہیں۔ فجزاھم اللہ احسن الجزاء
ماہ صیام کے موقع پر "زاد مسلم” ان شاءاللہ ٹیلی گرام پر پیام قرآن، پیام حدیث، پیام سیرت، مسائل روزہ و زکوۃ وغیرہ کے عنوانات سے روزآنہ مفید اور قیمتی باتیں پیش کرنے جارہا ہے، برادران اسلام اور خواتین امت سے گزارش ہے کہ وہ اس ٹیلی گرام چینل میں شریک ہوکر استفادہ فرمائیں۔
ٹیلی گرام اپلیکیشن میں "zaademuslim” سرچ کر کے چینل میں جوائن ہوسکتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×