حیدرآباد و اطراف

لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر روزوں اور تراویح سے متعلق تمام مکاتبِ فکر کے علماء و دانشوران کی مشترکہ اپیل

حیدرآباد: 16؍اپریل (پریس نوٹ)  تمام مکاتب فکر کے علماء و مفتیان نے ماہ رمضان کے پیش نظر عامۃ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام مسلمانوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ نماز تراویح اپنے اپنے گھرں میں ہی ادا کریں۔ جس طرح سحر کا اہتمام گھروں میں ہوتا ہے اسی طرح افطار کا اہتمام بھی گھروں ہی میں کریں۔ افطار کے لیے مساجد کو نہ جائیں۔ اس کے علاوہ افطار پارٹیوں سے بھی گریز کریں اور اس کی رقم غرباء و محتاجوں میں تقسیم کریں۔ دوسروں کی ضرورتوں کا خیال کرتے ہوئے حسب استطاعت صدقہ و خیرات کریں ۔ مستحقین تک زکواۃ کو پہونچائیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کا لحاظ رکھیں۔ طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق احتیاطی تدابیر بالخصوص سوشیل ڈسٹنسنگ پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ گھروں میں رہتے ہوئے ماہ رمضان کی عبادات روزہ و تراویح کا اہتمام کریں نیز گھروں میں بھی تراویح کے کثیر اجتماع اور سماعت قرآن کے اجتماع سے گریز کریں۔ دعاؤں کا اہتمام کریں قرآن کریم کی تلاوت کریں، درود شریف اور استغفار کا اہتمام کریں۔ شریعت میں بعض مخصوص صورتوں میں فرائض و واجبات میں بھی رعایت دی گئی ہے‘ تراویح سنت ہے‘ اس میں رعایت بدرجہ اولیٰ ہے۔ اپنے رب کو راضی کرنے کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ بیان جاری کرنے والوں میں مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ‘مولانا مفتی محمد عظیم الدین صاحب صدر مفتی جامعہ نظامیہ‘مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری متعمد صدر مجلس علماء دکن‘مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا‘مولانا خالد سیف اللہ رحمانی بانی و ناظم المعہد العالی الاسلامی‘مولانا ڈاکڑ محمد سیف اللہ صاحب نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ العلماء تلنگانہ وآندھرا‘ مولانا مفتی محمد عبد المغنی مظاہری صدر جمعیۃ العلماء گریٹر حیدرآباد ‘مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صدر جمعیۃ العلماء تلنگانہ وآندھرا‘مولانا صفی احمد مدنی صدر جمعیۃ اہل حدیث‘مولانا حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ‘مولانا سید مسعود حسین مجتہدی صدر مہدویہ اکیڈمی ‘مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ، مولانا محمد حسام الدین ثانی عامل جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ ‘مولانا محمد رحیم الدین انصاری ناظم دارالعلوم حیدرآباد ‘مولانا مفتی سید صادق محی الدین صدر نشین دار القضاء والافتا ء،مولاناپروفیسر عبد المجید نظامی سابق صدر شعبۂ عربی جامعہ عثمانیہ، مولانا پروفیسر سید بدیع الدین صابری صدر شعبۂ عربی جامعہ عثمانیہ،مولانا مفتی جمال الدین قاسمی صدر مفتی جامعہ اسلامیہ دار العلوم حیدرآباد ‘مولانا میر لطافت علی صاحب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ، مولانا سید عزیز اللہ قادری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ، مولانا سید صغیر احمد نائب شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ، مولانامحمد لطیف احمد نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ،مولانا محمد انوار احمد نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ محمد شبیر احمد نائب شیخ التجوید ، مولانا محمد امین الدین صاحب نائب مفتی جامعہ نظامیہ،مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی المعہد العالی الاسلامی‘مولانا حافظ اسماعیل الہاشمی نائب مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ،مولانا سید واحد علی نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ، مولانا محمد خالد علی نائب شیخ الادب جامعہ نظامیہ،مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی استاذ حدیث دار العلوم حیدرآباد‘مولانا احمد عبد الحسیب تنویر قاسمی خطیب مسجد عامرہ ‘مولانا مفتی انعام الحق صاحب محکمہ شرعیہ حیدرآباد‘ مولانا حافظ محمد بانعیم مظاہری شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing