
سماجی دوری برقرار رکھنے اپنے گھروں میں ہی عبادت کو ترجیح دیں
حیدرآباد: 8؍اپریل (عصر حاضر) حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ صاحب نے اپنے ایک بیان میں تمام مسلمانوں سے یہ گزارش کی ہیکہ ہم حکومت کی جانب سے ہی نہیں بلکہ شرعی اعتبار سے بھی اس بات کے پابند ہیں کہ جان بوجھ کر اپنے آپ کو ہلاکت و تباہی میں نا ڈالیں. اسی طرح اپنی جان کی حفاظت جس طرح فرض ہے اسی طرح دوسروں کی جان کی حفاظت کرنا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے.
اس لیے 9 اپریل 2020 بروز جمعرات شب برأت کے موقع پر اپنے اپنے گھروں کے اندر رہ کر ہی عبادت،توبہ استغفار،تلاوت اور دعاؤں کا اہتمام کریں! اور گریہ و زاری کے ذریعے اپنے اللہ کو راضی کریں!
اور کسی بھی جگہ ہجوم اور بھیڑ بھاڑ ہرگز ہرگز نہ لگائیں.
اور تمام مسلم نوجوانوں سے خصوصا یہ اپیل کی جاتی ہے کہ پٹاخے پھوڑنے اور موٹر سائیکل ریس کی غلطی ہرگز نہ کریں،اور کسی کا کوئی سامان کو نقصان نہ پہنچائیں! اگر آپ اس طرح کی غلطی کرتے ہیں تو اس کا بدترین خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑے گا، اورپولس قانونی کارروائی کرےگی۔
صحت سے متعلق گورنمنٹ آف انڈیا کی تمام ہدایات کی مکمل تعمیل کریں۔
اگر کسی جگہ مسلم طبقے کے ساتھ کورونا کو لیکربھید بھاؤ برتا جارہا ہو تو فوراً اس کی اطلاع اپنے کونسلر ،ایم ایل اے اور تھانہ کو دیں!
خاص طور پر لوک ڈاؤن کے دوران اپنے اردگرد لوگوں کا خیال رکھیں آپ کا پڑوسی ہندو ہو یا مسلم ،ان سب کا خیال رکھیں!
امید ہے ان معروضات پر پوری طرح عمل کی جائے گی۔