حیدرآباد و اطراف
مدرسہ سبیل الفلاح ٹرسٹ کا جلسہ تکمیلِ حفظِ قرآن ملتوی‘ اگلی تاریخ کا متعاقب اعلان ہوگا
حیدرآباد: 16؍مارچ (عصر حاضر) مولانا عبدالرحمن محمد میاں کی اطلاع کے بموجب مدرسہ سبیل الفلاح ٹرسٹ بنڈلہ گوڑہ کے زیر اہتمام 22؍مارچ کو طے شدہ جلسہ تکمیلِ حفظِ قرآن حکیم و دستاربندی حفاظِ کرام حکومتی اعلان کو مد نظر رکھتے ہوئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری ناظم ادارہ نے مدرسہ کو تعطیلات کے اعلان کے ساتھ جلسہ کو ملتوی کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا عنقریب اگلی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔