آئینۂ دکن

کورونا وائرس؛ ریاست تلنگانہ کے تمام تعلیمی ادارے 31/مارچ تک بند رہیں گے: ریاستی حکومت کا اعلان

حیدرآباد: 14/مارچ (عصر حاضر) دہلی ، چھتیس گڑھ ، مہاراشٹرا، ہماچل پردیش ، کرناٹک ، اترپردیش سمیت متعدد ریاستوں کے اعلان کے بعد آج ریاست تلنگانہ میں بھی کابینی وزراء سے مشورہ کے بعد وزیر اعلی کے سی آر
نے بھی ہفتہ کے روز تلنگانہ ریاست میں کورونا وائرس کی وباء سے احتیاطی اقدام کے طور پر 31 مارچ تک تمام مال ، کیسینو پب ، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مذکورہ ریاستوں میں بھی کوویڈ 19 کے وباء کے دوران اسکول ، یونیورسٹیاں، شاپنگ مالز ، سنیما ہال بند کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سے قبل مغربی بنگال نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ 16 سے 31 مارچ تک تمام تعلیمی اداروں کو بند کردے گا کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کے واقعات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×