حیدرآباد و اطراف

جامعہ احیاء العلوم ٹپہ چبوترہ حیدرآباد کا سالانہ جلسہ تکمیلِ حفظِ قرآن مجید

حیدرآباد: 12؍مارچ (عصر حاضر) حافظ اسمعیل استاذ مدرسہ ہذا کی اطلاع کے بموجب جامعہ احیاء العلوم ٹپہ چبوترہ حیدرآباد تحت الفیضان ایجوکینشل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ میں زیر تعلیم 16؍طلباء و طالبات نے قرآن پاک کا حفظ مکمل کرلیا ہے‘ اس ضمن میں سالانہ عظیم الشان جلسہ تکمیلِ حفظِ قرآن مجید بتاریخ 15؍مارچ بروزِ اتوار صبح 10؍بجے تا ظہر بمقام احاطہ جامعہ احیاء العلوم ٹپہ چبوترہ زیر صدارت عارف بالله حضرت مولانا شاه محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم سرپرست جامعہ ہذا منعقد ہوگا۔ اس موقع پر شہرِ گلستان بنگلور کے معروف عالم متعدد کتابوں کے مصنف حضرت مولانا مفتی شعیب الله خان صاحب مفتاحی ناظم مدرسہ مسیح العلوم بنگلور کا کلیدی خطاب ہوگا۔ شہر حیدرآباد کے معروف عالمِ دین حضرت مولانا محمد بن عبدالرحیم بانعیم صاحب مظاہری نائب ناظم مجلس علمیہ حیدرآباد بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ مولانا ظلال الرحمن فلاحی مدرس و معاون سرپرست جامعہ ہذا جامعہ کے مختصر تعلیمی احوال و کوائف پیش فرمائیں گے۔ محمد عابد رشیدی معتمد جامعہ ہذا و جمیع اساتذہ ومنتظمین نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing