آئینۂ دکن

ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کا جلسہ تکمیل حفظِ قرآن مجید و ختم بخاری شریف

حیدرآباد: 9؍مارچ (عصر حاضر) مفتی عبدالملک انس قاسمی نائب ناظم تعلیمات کی اطلاع کے بموجب ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کا جلسہ تکمیل حفظِ قرآن مجید و ختم شریف بتاریخ 25؍مارچ 2020ء بروزِ چہارشنبہ صبح 10؍بجے تا 2؍بجے بمقام احاطہ ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ خواجہ باغ سعیدآباد حیدرآباد منعقد ہوگا۔ اجلاس کی سرپرستی حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری ناظم مدرسہ سبیل الفلاح حیدرآباد اور صدارت حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش فرمائیں گے۔ اس موقع پر فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف الله رحمانی صاحب مدظلہ بانی و ناظم المعہدالعالی الاسلامی حیدرآباد بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے اور عارف بالله حضرت مولانا شاه محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا خوش نصیب حفاظِ کرام کو قرآن مجید کا آخری سبق پڑھاکر دعاؤں سے سرفراز فرمائیں گے۔ ناظم ادارہ مولانا محمد عبدالقوی صاحب و جمیع اراکین ٹرسٹ اور منتظمین و اساتذۂ مدرسہ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے۔ شرکاء کے لیے طعام کا نظم رہے گا۔ رابطہ کے لیے فون نمبر: 9848623931

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×