حیدرآباد و اطراف

مفتی راشد صاحب اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند کا ایک روزہ دورۂ حیدرآباد

حیدرآباد: 4؍مارچ (عصر حاضر) مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی کی اطلاع کے بموجب حضرت مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی دامت برکاتہم استاذ دارالعلوم دیوبند و نگران کل ہند مجلس تحفظ سنت دیوبند ایک روزہ دورہ پر بتاریخ 8؍مارچ بروزِ اتوار شہر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔ اس موقع پر تحفظ سنت میڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ تجوید القرآن عنبرپیٹ حیدرآباد میں انعامی جلسہ سے مخاطب فرمائیں گے۔ اسی دن بعد نمازِ ظہر 3؍بجے سے تجوید القرآن ٹرسٹ عنبرپیٹ کے طلباء و اساتذہ سے خطاب ہوگا۔ نمازِ عصر سے قبل تحفظ سنت میڈیا اور ادارہ وفاق المکاتب کے دفتر کا جائزہ لیں گے۔ نمازِ عصر کے بعد عصر حاضر اسلامی پورٹل کے یومِ تاسیس اور جدید دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقد کی جانے والی دعائیہ نشست میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing