آئینۂ دکن

جامع مسجد محمدی شاہ پور نگر میں جلسۂ عام بعنوان ملک کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں

حیدرآباد: 3؍مارچ (محمد عقیل) جامع مسجد محمدی شاہ پور نگر جیڈی میٹلہ حیدرآباد میں جلسۂ عام بعنوان ملک کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں بتاریخ 5؍مارچ بروزِ جمعرات بعد نمازِ عشاء زیر صدارت حضرت مولانا قاضی سمیع الدین صاحب قاسمی نرساپوری دامت برکاتہم نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش و ناظم مدرسہ مفتاح العلوم منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کے مقررِ خصوصی ماہر قانون ڈاکٹر جناب انیس الرحمن صاحب ایڈوکیٹ کا موجودہ حالات کے تاریخی و سیاسی پسِ منظر پر اہم خطاب ہوگا۔ مولانا حنیف خان قاسمی و انتظامی کمیٹی و نوجوانانِ محلہ شاہ پور نگر نے عوام الناس و ذمہ دارانِ مساجد سے مع دوست و احباب شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×