آئینۂ دکن

مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم گولکنڈہ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان جلسہ تکمیلِ حفظِ قرآن و دستار بندی حفاظ کرام

حیدرآباد: 3؍مارچ (دلشاد قاسمی) مفتی عبد الحی صاحب قاسمی استاذ مدرسہ ہٰذا کی اطلاع کے مطابق مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم گولکنڈہ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان جلسہ عام تکمیلِ حفظِ قرآن و دستار بندی بتاریخ: 9 مارچ 2020 م 13 رجب المرجب، بروز پیر، بعدنمازِعشاء، بمقام: جی ایم کے گارڈن، (بیرون موتی دروازہ، نزد شنگریلا اسکول، قلعہ گولکنڈہ، حیدرآباد) منعقد ہوگا۔ اس جلسہ کی صدارت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ جمال الرحمٰن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم العالیہ فرمائیں گے. اور ترجمانِ اہل السنۃ والجماعۃ حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم العالیہ (ناظم ادارہ اشرف العلوم) و رہبر شریعت حضرت مولانا احمد عبید الرحمن اطہر صاحب ندوی زیدت معالیہ (ناظم مدرسہ امدادالعلوم) کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ سید اسرار احمد قاسمی بانی و ناظمِ مدرسہ و جمیع اساتذہ کرام نے عامۃ المسلمین سے مع احباب شرکت کی مؤدبانہ گزارش کی ہے۔
نوٹ :خواتین کے لیے پردے کا انتظام رہے گا.

Related Articles

One Comment

  1. مولانا سید مظھرعلی حسامی کی جانب سے یہ اطلاع دیجاتی ہے کہ مدرسہ اسلامیہ مظہرالعلوم میں جلسہ دستاربندی وہ حفظ قران مجید پر منعقد کیا گیا ہے جسمیں مہمان خصوصی حضرت مولانا سیدمحمد طلحہ قاسمی صاحب ممبئ خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقاراحمد نقشبندی اور مولانا بشیر احمد اشرف حسامی صاحب تشریف لائینگے آپ حضرات سے گزارش ہے کہ مع دوست و احباب کے جلسہ میں تشریف لاکر ہماری ہمت افزائ فرمائیں
    جلسہ گاہ احاطہ مدرسہ مظہرالعلوم افسرخان کلونی موتی دروازہ روڈ قلعہ گولکنڈہ حیدرآباد
    بوقت صبح دس بجے10: تا ظہر
    خواتین کےلیے پردہ کا نظم رہے گا
    بعد جلسہ ظہرانہ کا بھی نظم رہےگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×