حیدرآباد و اطراف

شہرحیدرآباد میں میٹرو نے اپنے سفر کے پانچ سال مکمل کرلیے، یومیہ چار لاکھ مسافرین استفادہ کررہے ہیں

حیدرآباد28 نومبر(عصرحاضر)شہرحیدرآباد کی میٹرو ٹرین خدمات کے 29نومبر کو 5سال مکمل ہوجائیں گے۔ حیدرآباد میٹرو کی پہلی ٹرین 29نومبر2017کو میاں پور سے چلائی گئی تھی۔موجودہ طورپر ہر روز تقریبا چارلاکھ افراد میٹروکی خدمات سے استفادہ کررہے ہیں۔اس کو زندگی کا نیاطریقہ بنایا جارہا ہے۔حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈکے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی کے مطابق جلد ہی میٹرو کو پرانا شہرحیدرآباد سے جوڑنے کا کام حقیقت میں تبدیل ہوجائے گا۔اس سلسلہ میں کام ابتدائی مراحل میں ہے۔سال 2022-23کے بجٹ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے 2377.35کروڑروپئے الاٹ کئے گئے تھے۔ان میں پرانا شہر تک میٹرو کی توسیع کے لئے 500کروڑروپئے بھی شامل ہے جبکہ 377کروڑ روپئے شمس آباد ایرپورٹ تک میٹرو کی توسیع کیلئے الاٹ کئے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ کئی شہری جو ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع پر منحصر تھے نے میٹرو خدمات کو اختیار کرلیا ہے۔ہر دن میٹروٹرینیں تقریبا 72کلومیٹر تک چلائی جاتی ہیں اورنئی لائنوں کے اضافہ کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوسکے گا۔ این وی ایس ریڈی کے مطابق نوجوانوں کیلئے میٹرو شان بن گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو نے مقامی معیشت کو بہتر بنایا ہے۔ مختصر سے وقت میں ہی عوام کے ٹرانسپورٹ کے ذریعہ میں تبدیلی آگئی۔انہوں نے کہاکہ میٹروٹرینوں کے کوچس میں اضافہ کا بھی منصوبہ ہے۔ہر کوچ کی قیمت دس کروڑروپئے ہے۔اس سلسلہ میں فیصلہ کئے جانے کے بعد کوچ کا آرڈر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مصروف ترین اوقات میں ہر تین منٹ میں ایک میٹرو ٹرین چلانے کو یقینی بنایاجارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×