افکار عالم

حجر اسود کو بوسہ دینے، رکن یمانی کے استلام اور حطیم میں نماز کی ادائیگی کا جلد ہوگا آغاز

مکہ مکرمہ: 21؍نومبر (ذرائع) باوثوق ذرائع کے مطابق غیر معتمرین افراد کے مطاف میں اور مطاف کی تمام منزلوں پر مکمل گنجائش کے ساتھ طواف کی بکنگ سروس کا عنقریب آغاز کر دیا جائے گا۔ اس خدمت کا آغاز احتیاطی اقدامات سے ہم آہنگی کے ذریعے عمل میں آئے گا۔
مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا کہ منظور شدہ موبائل ایپلی کیشنوں کے ذریعے حجر اسود کو بوسہ دینے ، رکنِ یمانی کے استلام اور حطیم (حِجرِ اسماعیل) کے اندر نماز کی بکنگ کی خدمت بھی شروع کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والوں کو اعلی ترین خدمات پیش کرنے کے واسطے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اس حوالے سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو پوری طرح نافذ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل مملکت سعودی عرب نے مسجد حرام کی مکمل گنجائش کے استعمال کی اجازت جاری کی تھی۔ اس حوالے سے کارکنان اور تمام زائرین کو تمام وقت ماسک لگانے کی پابندی پر کاربند رہنا ہو گا۔ عمرہ اور نماز کے اوقات کے حصول کے واسطے اعتمرنا اور توکلنا ایپلی کیشنوں کا استعمال جاری رہے گا۔ اسی طرح مسجد نبوی کی بھی مکمل گنجائش کے استعمال کی اجازت دی جا چکی ہے۔ مسجد کے اندر تمام کارکنان اور زائرین کو پورے وقت ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×