افکار عالم

بیت اللہ کا دیدار اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری میرا عمر بھر کا خواب تھا

مکہ مکرمہ: 29؍جولائی (عصر حاضر) بیت اللہ کے دیدار کی سعادت ہراہل ایمان کا دیرینہ خواب ہے اور بہت سے حجاج کرام کو اپنا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں مدتیں گذر جاتیں اور ان کے خواب شرمندہ تعبیر ہوتے ہوتے ان کی آنکھیں سفید ہوجاتی ہیں۔ایسے ہی ایک خوش قسمت یمنی شہری 65 سالہ یحییٰ ہیں جو دیدار کعبہ، طواف بیت اللہ اور مقدس مقامات کی زیارت کے لیے نصف صدی سے ترستے چلے آرہے ہیں مگراس بار قسمت نے یاوری کی اور انہیں بیت اللہ کے دیدار کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔یحییٰ نے سفر حج کو’عمر بھرکا سفر’ قرار دیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے یحیٰ کا کہنا تھا کہ بیت اللہ کا دیدار اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرحاضری میرا عمربھر کا خواب تھا۔ اس سال حج کے موقع پر میرا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔ میں حجاج کرام کےقافلے میں تلبیہ پڑھتے ہوئے شامل ہوگیا۔اس نے کہا کہ اس سے قبل میں خانہ کعبہ کو ٹی وی یا تصاویر میں دیکھتا اور دوسرے حجاج کرام سے تذکرہ سنتا۔اس نے کہا کہ جب خانہ کعبہ پرمیری پہلی نظر پڑی تو بے ساختہ آنکھوں سے اشکوں کی لڑی جاری ہوگئی۔ یہ خوشی کے آنسو تھے۔ اللہ نے مجھ پر بہت بڑا احسان کیا اور دین اسلام کے پانچویں رکن کی ادائی کی توفیق دی۔ یحییٰ کا کہنا ہے کہ دیدار بیت اللہ کی ہمت اور توفیق عطا کیے جانے پرمیں اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ حج کے لیے میرے بیٹوں نے بھی میری مدد کی۔

بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×