افکار عالم

حج قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں غیر ملکی کو ملک بدر جبکہ مقامیوں کو جرمانہ اور قید کی سزا ہوگی

مکہ: 27؍جولائی (ذرائع) حج پرمٹ کے بغیر کوئی بھی شخص خواہ وہ سعودی شہری ہو یا مقیم غیرملکی ہو، حج کے دنوں میں مکہ مکرمہ میں داخل نہیں ہو سکتا۔ حج پرمٹ کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ کمیٹی میں کیس داخل کیا جاتا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والا اگر غیر ملکی ہے تو اسے ملک بدر کر دیا جاتا ہے۔
مقامی شہری ہونے کی صورت میں اسے قید اورجرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔
ملک بدر کیے جانے والے غیر ملکی کو قید کا سامنا بھی کرنا ہوتا ہے جبکہ اسے 3 برس کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جاتاہے۔ بلیک لسٹ کیے جانے والے افراد کسی بھی ویزے پر مقررہ مدت تک سعودی عرب ہی نہیں، بلکہ خلیجی ریاستوں میں بھی نہیں جاسکتے۔ سعودی ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن (جوازات) بریگیڈئر سلیمان الیحی نے حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے معاملے کو جلد ازجلد نمٹانے کی ہدایت کی سعودی عرب کے قانون کے مطابق ملک میں رہنے والوں پر 5 برس سے قبل حج نہ کرنے کی پابندی ہے۔
حج کی ادائیگی کے لیے مقامی حج کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنا بھی لازمی ہے جبکہ حج پرمٹ کے بغیر کوئی بھی مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ نہیں جاسکتا۔

بشکریہ اردو پوائنٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×