احوال وطن

22؍ جون سے شروع ہوگا ہندوستان سے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ : حج کمیٹی آف انڈیا

ممبئی: 21؍جنوری (ذرائع) سال 2020ء میں فریضۂ حج سے مشرف ہونے والے وہ عازمین جن کے نام حج کمیٹی آف انڈیا کی قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب کیے گئے ان عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ 22 جون سے شروع ہوگا ۔ واضح رہے کہ مرکزی حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمینِ حج کی قرعہ اندازی کا سلسلہ ملکی سطح پر اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمینِ حج کی سرزمینِ مقدس کیلئے روانگی کا سلسلہ 26 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔ جبکہ 9 ذی الحجہ 31؍جولائی 2020 کو فریضۂ حج کی ادائیگی ہوگی۔

مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین جنا شیخ نے بتایا کہ 22 جون سے شروع ہونے والی حج پرواز کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اس سال وجے واڑہ کو بھی بطور امبارکیشن پوائنٹ شامل کیا گیا ہے۔ مرکزی حج کمیٹی سے ملک کے 22 امبارکیشن پوائنٹ سے عازمین حج کو روانگی کی سہولیات فراہم کی جائیگی ۔ جنا شیخ نے مزید بتایا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی مرکزی حج کمیٹی سے 1 لاکھ 40 ہزار ہندوستانی عازمین حج فریضۂ حج ادا کرینگے جبکہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو ملا کر ہندوستانی عازمین حج کی تعداد دولاکھ سے تجاوز کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×