آئینۂ دکن

گرلز اسلامک آرگنائزیشن کا دو روزہ ریاستی کنونشن اختتام پذیر

حیدرآباد: 21؍نومبر (پریس نوٹ) گرلز اسلامک آرگنائزیشن جی آئی او حلقہ تلنگانہ کا دو روزہ ریاستی کنونشن اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ چھتہ بازار حیدرآباد پر 20,19/ نومبر2022؁ء منعقد ہوا۔ اس کنونشن میں جہاں مختلف تنظیمی وتربیتی عنوانات پرخطابات ہوئے وہیں نئی دہلی مرکز سے جناب عتیق الرحمن صاحب اسسٹنٹ سکریٹری شعبہ ایچ آر ڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ورک شاپ کی نگرانی کی اور صلاحیتوں کے ارتقاء کے ایک اہم موضوع پر شرکاء سے خطاب کیا۔ اسی دوران GIO کی اگلی دوسالہ میقات 2023-24 کے لیے سرپرست تنظیم مولانا حامد محمد خان امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند کی نگرانی میں ریاستی ذمہ داروں کے انتخابات بھی عمل میں آئے۔ درج ذیل 13رکنی ریاستی مشاورتی کونسل کے ممبران کا انتخاب کثرت آراء سے کیا گیا۔
۱)محترمہ سدرہ نوشین صاحبہ (نامپلی) (۲) محترمہ سیدہ ندا فاطمہ (عادل آباد) (۳) محترمہ اُم رفیدہ شفاء (جگتیال) (۴) محترمہ رمیصہ فاطمہ (کریم نگر)(۵)محترمہ منزہ زرین (راجندرنگر) (۶)محترمہ سودہ ثمرین (جگتیال)(۷)محترمہ مدیحہ امرین (کریم نگر) (۸)محترمہ راحیلہ تبسم (چارمینار)(۹)محترمہ مریم حنیف (ملک پیٹ) (۱۰) محترمہ عفیفہ ادین (کریم نگر) (۱۱)محترمہ فریحہ تبسم (میدک) (۱۲)محترمہ فائزہ کوثر (سنگاریڈی) (۱۳)محترمہ مسیرہ فردوس (ورنگل) بعدازاں ریاستی مشاورتی کونسل نے مولانا حامد محمد خان سرپرست تنظیم کی نگرانی میں بحیثیت صدرتنظیم محترمہ سدرہ نوشین صاحبہ(نامپلی) کا اتفاق آراء سے انتخاب کیا۔ محترمہ سدرہ نوشین صاحبہ چونکہ مشاورتی کونسل کے لیے بھی منتخب ہوچکی تھیں ان کی مخلوعہ نشست کو پر کرنے کے لیے محترمہ سلمیٰ خالد صاحبہ (بہادرپورہ) کا انتخاب کیاگیا۔اجلاس کے اختتام پر سرپرست تنظیم مولانا حامدمحمدخان امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے بطور زادِ راہ صدارتی خطاب کیا اور نومنتخب ذمہ داروں کے حق میں دُعائے خیر کی کہ اللہ تعالی ان سبھی ذمہ داران کو استقامت عطا فرمائے اور ان سے اپنے دین کا بہترین کام لے۔اس موقع پر ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین محترمہ آسیہ تسنیم صاحبہ، ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ بھی موجود تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×