آئینۂ دکن

صفا بیت المال کے تحت بکروں کے ذبح اورکٹوائی کی مفت عملی تربیت

حیدرآباد: 14؍جون (پریس ریلیز) حافظ محمد مبشر خان انچارج دفتر صفا بیت المال کی اطلاع کے مطابق 20/19/18جو ن 2022 بروز ہفتہ اتوار اور پیر بہ اوقات صبح نو بجے تا ایک بجے دوپہر بکروں کے ذبح اور گوشت کی کٹوائی کی سہ روزہ مفت علمی تربیت کا انتظام کیا گیا ہے، واضح ہو کہ صفابیت المال کے زیر اہتمام 7/6/5جون کو ملک پیٹ میں اور 13/12/11جو ن کو کشن باغ میں سہ روزہ مفت عملی تربیت کا انتظام کیا گیا تھا، اور کثیر تعداد میں لوگوں نے بڑے جذبہ کے ساتھ عملی تربیت حاصل کی مختلف محلہ جات سے تقاضے سامنے آرہے ہیں ، چنانچہ مدرسہ سبیل الفلاح، بنڈلہ گوڑہ میں 19/18اور 20 جون کو سہ روزہ عملی تربیت دی جارہی ہے ، ان شاء اللہ عید الاضحی تک مختلف محلہ جات میں اس تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا،قربانی کے ایام میں حیدرآبادکے اطراف و اکناف سے ایسے لوگ شہر میں آجاتے ہیں ، جنکا مذہب اور شریعت سے کوئی تعلق نہیں ہو تا ، مسلمانوں کو چاہئے کے بکروں کے ذبح اور گوشت کی کٹوائی کے اس آسان فن کو خود سکھیں اور خود اپنی قربانی کے بکروں کو خود کاٹ لینے کی عادت ڈالیں ، مولانا غیاث احمد رشادی نے بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عملی تربیت کے لئے آگے آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×