احوال وطن

کالج کی تقریب میں چار لڑکوں کا برقعہ پہن کر ڈانس، چاروں معطل

بنگلورو: 9؍دسمبر (عصرحاضر) کرناٹک کے منگلورو شہر میں سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کے طلباء نے ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ کے گانوں پر برقع پہن کر ڈانس کیا، جنہیں جمعہ کے روز معطل کر دیا گیا۔ معاملے پر کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک پروگرام کے دوران مسلم برادری کے طلباء نے اسٹیج پر دھاوا بول دیا۔ فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کے احکامات دیے گئے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈانس پہلے سے طے شدہ پروگرام کا حصہ نہیں تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج نے ایکشن لیتے ہوئے چاروں طالب علموں کو فی الحال معطل کر دیا ہے۔ کالج انتظامیہ اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ واقع کیوں پیش آیا۔

سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی غیر رسمی تقریب کے دوران کیے گئے ڈانس کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل یہ ڈانس مسلم برادری کے لڑکوں نے ہی کیا تھا۔ تاہم، یہ طے شدہ پروگرام کا حصہ نہیں تھا۔ اسی لیے ڈانس کرنے والے اسٹوڈنٹس کو فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔ کالج ایسے کسی کام یا عمل کی حمایت نہیں کرتا، جس سے برادریوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو نقصان پہنچے اور کیمپس میں ہر کوئی اس کو اچھی طرح جانتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×