![](https://asrehazir.com/wp-content/uploads/2022/12/WhatsApp-Image-2022-12-17-at-2.31.02-PM.jpeg)
تانڈور میں جمعیۃ علماء اور مجتبی ہیلپنگ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سماج سیوا سنٹر کا قیام
تانڈور: 17؍دسمبر (پریس نوٹ) جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد اور مجتبی ہیلپنگ فاؤنڈیشن حیدرآباد کے اشتراک سے آج تانڈور میں بلا لحاظ مذہب طبی، تعلیمی، سماجی خدمات اور سرکاری اسکیمات سے استفادہ کے لئیے ایک آفس بنام”سماج سیوا سنٹر”کا ڈی ایس پی تانڈور جناب جی شیکھر گوڑ کے ہاتھوں کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی تانڈور جی شیکھر گوڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر انسان کے لئیے جسمانی اور ذہنی اعتبار سے صحت مند ہونا نہایت ضروری ہے اس کے بغیر صحت مند معاشرہ کی تشکیل ناممکن ہے اور کہا کہ اپنے آپ کو مثبت رکھنے اور مثبت سوچنے کی ضرورت ہے منفی سوچ انسان کی صحت پر برا اثر ڈالتی ہے۔ اور دونوں تنظیموں کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے ڈی ایس پی تانڈور اور والی ملکا ارجن صدر انڈین میڈیکل اسوسی ایشن تانڈور نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ “عظیم اور قابل تقلید”ہوتے ہیں اور کہا کہ تانڈور انڈین میڈیکل اسوسی ایشن اس اقدام میں اپنی جانب ہر ممکن اور بھرپور تعاون کرے گی۔ مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی زیر نگرانی منعقدہ اس تقریب سے شہر تانڈور کی مختلف تنظیموں، سماجی کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے اس اقدام کی ستائش کی۔ جناب محمد مصطفے صاحب فاؤنڈر مجتبی ہیلپنگ فاؤنڈیشن حیدرآباد نے اپنی تنظیم سے ملحق بیس سے زائد ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹلس اور دیگر سرگرمیوں سے استفادہ کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ سماج سیوا سنٹر کے ذمہ دار کے طور پر مولانا محمد اظہر الدین صاحب قاسمی تقرر عمل میں آیا۔
پروگرام کی کاروائی مولانا محمد عبدالرحمن اطہر قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے چلائی۔ اس تقریب میں جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے تمام تعلقہ جات کے ذمہ داران،،مجتبی ہیلپنگ فاؤنڈیشن کے کارکنان،ویل نیس ہاسپلٹس حیدرآباد،اسٹار ہاسپٹل حیدرآباد،ون ہاسپٹل حیدرآباد کے مینیجنگ ڈائرکٹرز،مختلف تنظیموں کے ذمہ داران،ڈاکٹرز،معززین شہر،سماجی کارکنان،محبین جمعیۃ کے علاوہ اراکین جمعیۃ کی کثیر تعداد موجود تھی۔