ریاست و ملک

چار ریاستوں کی 5 سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بھاجپا کو شکست، شتروگھن سنہا ایم پی بن گئے

نئی دہلی: مغربی بنگال کی آسنسول سیٹ اور یہاں کے بالی گنج اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس پارٹی (ٹی ایم سی) کا جلوہ قائم ہے۔ آسنسول سے ٹی ایم سی امیدوار شتروگھن سنہا نے دو لاکھ سے بھی زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار اگنی مترا پال کو کافی بڑے فرق سے ہرایا ہے۔ وہیں بالی گنج اسمبلی سیٹ پر ٹی ایم سی امیدوار بابل سپریو نے مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (ماکپا) کی سائرا شاہ حلیم کو 19,908 ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔

بہار کی بوچہاں اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے شاندار جیت حاصل کی ہے۔ آر جے ڈی امییدوار امر پاسوان نے بی جے پی کی بیبی کماری کو 35000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ امر پاسوان کو 82562، جبکہ بیبی کماری کو 45909 ووٹ ملے۔ وی آئی پی کی گیتا کماری کو 29279 ووٹ ملے۔ چھتیس گڑھ کی خیرا گڑھ سیٹ پر کانگریس امیدوار نے بی جے پی امیدوار پر فیصلہ کن سبقت حاصل کرلی ہے۔ مہاراشٹر کے کولہا پور شمالی سیٹ پر بھی کانگریس امیدوار نے بی جے پی امیدوار پر جیت حاصل کرلی ہے۔ اس طرح لوک سبھا کی ایک اور اسمبلی سیٹوں کی 4 سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کا کھاتہ نہیں کھلا۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے آسنسول لوک سبھا کے رائے دہندگان کو ٹوئٹ کرکے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’میں آل انڈیا ترنمول کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو فیصلہ کن مینڈیٹ دینے کے لئے آسنسول پارلیمانی حلقہ اور بالی گنج اسمبلی حلقہ کے رائے دہندگان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ہم اسے اپنے ماں ماٹی مانوش تنظیم کے لئے اپنے لوگوں کے لئے تحفہ مانتے ہیں۔ ہم پر اعتماد ظاہر کرنے کے لئے ایک بار پھر رائے دہندگان کو سلام‘۔
چھتیس گڑھ میں خیرا گڑھ سیٹ پر ضمنی الیکشن

چھتیس گڑھ میں اہم مقابلہ برسراقتدار کانگریس کی یشودا ورما اور بی جے پی کی کومل جنگھیل کے درمیان تھا۔ کانگریس نے ضمنی انتخاب جیتنے پر خیرا گڑھ کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ جے سی سی (جے) رکن اسمبلی دیو ورت سنگھ کی موت کے سبب یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔
مہاراشٹر میں کولہا پور سیٹ پر ضمنی الیکشن

دسمبر 2021 میں کانگریس رکن اسمبلی چندرکانت جادھو کی کووڈ-19 کے سبب موت کے بعد کولہا پور سیٹ خالی ہوئی تھی۔ کانگریس نے آنجہانی رکن اسمبلی کی اہلیہ جے شری جادھو کو کولہا پور سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا تھا، جبکہ بی جے پی نے ستیہ جیت کدم کو میدان میں اتارا تھا۔
بہار کی بوچہاں سیٹ پر ضمنی الیکشن
بہار کے بوچہاں اسمبلی سیٹ پر ضمنی الیکشن، مکیش سہنی کی پارٹی وی آئی پی کے رکن اسمبلی مسافر پاسوان کی موت کے سبب خالی ہوئی تھی۔ آرجے ڈی نے امر پاسوان کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ بی جے پی بے بی کماری کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing