آئینۂ دکن

دینی تعلیمی بورڈ گریٹر حیدرآباد کے زیراہتمام جلسہ عام

حیدرآباد: 24؍نومبر (پریس ریلیز) حافظ شیخ شبیر فیضی جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ گریٹرحیدرآباد کی اطلاع کے بموجب دینی تعلیمی بورڈ گریٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسۂ عام بہ تاریخ 28؍نومبر 2021ء بہ روزِ اتوار بعد نمازِ عشاء  بہ مقام شاہی فنکشن ہال سات گنبد روڈ ٹولی چوکی حیدرآباد منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا پیر صلاح الدین سیفی نقشبندی دامت برکاتہم کا کلیدی خطاب ہوگا۔ یہ اجلاس محترم الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی زیر سرپرستی، حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب صدر دینی تعلیمی بورڈ تلنگانہ و آندھرا کی زیر صدارت اور حضرت مولانا سید مصباح الدین حسامی صدر دینی تعلیمی بورڈ گریٹر حیدرآباد کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کے مہمانِ خصوصی مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ تلنگانہ و آندھرا، حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا ہوں گے۔ اجلاس کی نظامت مولانا عبدالحمید شاکر حسامی نائب صدر دینی تعلیمی بورڈ گریٹر حیدرآباد فرمائیں گے۔ جمیع اراکین دینی تعلیمی بورڈ گریٹر حیدرآباد نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر ربط کریں: 9440596555, 9948683120, 9985032505

نوٹ: خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×