احوال وطن

کورونا کے بڑھتے بحران کے بیچ وزیر اعظم مودی ایک بار پھر کریں گے تمام وزرائے اعلی سے ویڈیو کانفرنس

نئی دہلی: 13؍جون (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر وزرائے اعلی کے ساتھ تبادلہ خیال کیلئے 16 اور 17 جون کو پھر میٹنگ کریں گے ۔ ہندوستان میں کورونا کا بحران بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ ہر دن کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ایسے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ یہ میٹنگ ہوگی ۔ وزیر اعظم دفتر نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی 16 جون کی شام تین بجے پنجاب ، آسام ، کیرالہ ، اتراکھنڈ ، جھارکھنڈ ، چھتیس گڑھ ، تری پورہ ، ہماچل پردیش ، چنڈی گڑھ ، گوا ، منی پور ، ناگالینڈ ، لداخ ، پڈوچیری ، اروناچل پردیش ، میگھالیہ ، میزورم ، انڈومان اور نکوبار ، دادر نگر حویلی اور دمن دیپ اور سکم و لکشدیپ کے وزرائے اعلی سے بات چیت کریں گے ۔

اس کے بعد وزیر اعظم مودی 17 جون کی شام تین بجے مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، دہلی ، گجرات ، راجستھان ، اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، مغربی بنگال ، کرناٹک ، بہار ، آندھرا پردیش ، ہریانہ ، جموں و کشمیر ، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور ریاستوں میں کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے 29 مئی کو کورونا کے خلاف لاگو لاک ڈاون پر وزیر اعظم مودی اور ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کی تھی ۔ اس کے بعد لاک ڈاون میں سلسلہ وار طریقہ سے راحت دینے کیلئے ان لاک کی شروعات کی گئی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×