احوال وطن

دنیا بھر سے دباؤ پڑنے کے باوجود ہم شہریت قانون کے فیصلے پر قائم ہیں قائم رہیں گے

وارانسی: 16/فروری (اے این آئی) وارانسی کے چندولی میں اتوار کے دن ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی قانون سے متعلق کہا کہ ہم دنیا بھر سے دباؤ پڑنے کے باوجود شہریت ترمیمی قانون پر اپنے موقف پر قائم ہیں قائم رہیں گے۔ واضح ہو کہ مودی ان دنوں وارانسی کے دورہ پر ہیں۔اتوار کو وارانسی کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ مہادیو کے آشیرواد سے ملک آج وہ فیصلے لے رہا ہے جو پہلے پیچھے چھوڑ دئیے جاتے تھے۔ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کا فیصلہ ہو یا پھر شہریت ترمیمی قانون سالوں سے ملک کو ان فیصلوں کا انتظار تھا۔ ملکی مفاد میں یہ فیصلے ضروری تھے اور دنیا بھر کے دباؤ کے باوجود ان فیصلوں پر ہم قائم ہیں اور قائم رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×