لاک ڈاؤن-4؛ وزارتِ داخلہ نے جاری کی نئی ہدایات‘ جانیے کن کن شعبوں میں ملی رعایت
نئی دہلی: 17؍مئی (عصر حاضر) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حکومت ہند کی وزرات / محکموں ، ریاستی حکومتوں اور ریاستی حکام سے کہا کہ وہ 31 مئی تک لاک ڈاؤن اقدامات کو جاری رکھیں۔ مرکزی وزارتِ داخلہ نے لاک ڈاون چوتھی میعاد کے لیے درج ذیل نئی ہدایات بھی جاری کی ہیں :
لاک ڈاؤن کے دوران اجازت شدہ سرگرمیوں کی فہرست
آن لائن اور فاصلاتی تعلیم۔
کھانے کی اشیاء کو گھروں تک پہنچانے کے لئے باورچی خانے چلانے کی اجازت ہوگی۔
ریاستوں یا یونین ٹیرٹری کی باہمی رضامندی کے ساتھ مسافر گاڑیوں اور بسوں کی بین ریاستی نقل و حرکت۔
مسافر گاڑیوں اور بسوں کی اندرون ریاست نقل و حرکت جو ریاستوں اور یونین ٹیرٹری کے فیصلہ پر موقوف ہے۔
طبی پیشہ ور افراد ، نرسوں ، پیرا میڈیکل عملہ ، صفائی کے اہلکاروں اور ایمبولینسوں کی تمام بین ریاستی اور اندرونِ ریاست نقل و حرکت۔
خالی ٹرک سمیت ہر قسم کے سامان / کارگو کی نقل و حرکت۔
وزارتِ داخلہ سے جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق ، لاک ڈاؤن کے دوران درج ذیل سرگرمیوں پر پابندی ہے جو 31 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔
ہوائی ایمبولینس کے علاوہ ، مسافروں کے تمام ملکی ، بین الاقوامی ہوائی سفر۔
میٹرو ریل خدمات ، اسکول اور کالج بند رہیں گے۔
ہوٹل ، ریستوراں ، سنیما ہال ، مال ، سوئمنگ پول ، جیم بند رہیں گے۔
تمام معاشرتی ، سیاسی ، مذہبی سرگرمیاں اور عبادت گاہیں بند رہیں گے۔
ضروری سرگرمیوں کے علاوہ شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک ملک بھر میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد رہے گی۔
65 سال سے زیادہ عمر کے افراد ، مستقل عارضہ کا شکار افراد ، حاملہ خواتین اور 10 سال سے کم عمر کے بچے گھر پر رہیں۔
کنٹینمنٹ زون اور مالز میں دکانیں بند رہیں گی۔