احوال وطن

لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلہ کے لیے وزراتِ داخلہ کی جاری کردہ گائڈ لائن میں کیا ہے؟

نئی دہلی: یکم؍مئی (عصر حاضر) مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے نفاذ سے کورونا وائرس کے اثر کو روکنے میں ملک کو کافی فائدہ ہوا ہے ۔ لاک ڈاون کو چار مئی سے اگلے دو ہفتہ تک بڑھانے کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ ریڈ ، گرین اور اورینج زون کیلئے الگ الگ گائیڈ لائن تیار کی گئی ہے ۔ گرین اور اورینج زون میں کافی چھوٹ بھی دی گئی ہے ۔

وزارت داخلہ کے مطابق ریڈ زون میں کئی طرح کی پابندیاں ہوں گی ۔ یہاں سائیکل ریکشا ، آٹو ریکشا ، ٹیکسی اور کیب سروسیز دستیاب نہیں ہوں گی ۔ یہاں ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے درمیان بس سروسیز بھی بند رہیں گی ۔ سپا ، سیلون اور نائی کی دکانیں نہیں کھلیں گی ۔

کچھ سرگرمیاں پورے ہندوستان میں سبھی زون میں بند رہیں گی ، جس میں ہوائی راستہ ، ریل ، میٹرو اور سڑک راستہ کے ذریعہ بین ریاستی آمد و رفت سمیت اسکولوں ، کالجوں اور دیگر تعلیمی ، ٹریننگ اور کوچنگ اداروں کا چلنا شامل ہے ۔

17 مئی تک یہ سب چیزیں رہیں گی بند

17 مئی تک ٹرین ، ہوائی ، میٹرو سروسیز بند رہیں گی ۔

سبھی تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رہیں گے ۔

مالس‘ سنیما ہال ، اسپورٹس کلب بھی بند رہیں گے ۔

بڑے اجلاس کے مقامات جیسے سنیما ہال ، مالس ، جم ، اسپورٹس کمپلیکس ، سماجی ، سیاسی اور کلکچرل اور سبھی نوعیت کے پروگرام

مذہبی مقامات اور عبادت کی جگہ عوام کیلئے بند رہیں گی ۔

گرین زون میں کیا کھلے گا

گرین زون میں پچاس فیصدی سواری کے ساتھ بس چل سکتی ہیں ۔

شام سات بجے سے صبح سات بجے تک آمد و رفت کی اجازت نہیں ہوگی ۔

گرین زون میں بس ڈپو میں پچاس فیصد ملازمین کام کرسکیں گے ۔

اورینج زون میں کیا کھلے گا

اورینج زون میں ٹیسکیوں اور کیب ایگریٹروں کو صرف ایک ڈرائیور اور دو مسافروں کے ساتھ اجازت دی جائے گی ۔ اورینج زون میں افراد اور گاڑیوں کی بین ضلع آمد و رفت کو صرف کچھ سرگرمیوں کیلئے اجازت دی جائے گی ۔ چار پہیہ گاڑیوں میں ڈرائیور کے علاوہ زیادہ سے زیادہ دو مسافر ہوں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×