ملک گیر سطح پر دوسری مرتبہ لاک ڈاؤن میں توسیع‘ 17؍مئی تک جاری رہے گا لاک ڈاؤن
نئی دہلی: یکم؍مئی (عصر حاضر) مرکزی وزراتِ داخلہ نے آج نئی گائڈ لائن جاری کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن میں دوسری مرتبہ توسیع کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق تین مئی تک لاک ڈاؤن جاری ہے‘ اب یہ مدت میں مزید دو ہفتوں کا اضافہ کرکے 17؍مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے‘ اس سے نپٹنے کے لیے لاک ڈاؤن میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔
مرکزی حکومت نےکورونا وائرس (CoronaVirus) انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کےلئے نافذ ملک گیر لاک ڈاون (Lockdown) کو مزید دو ہفتوں کےلئے بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو ہوا یہ 4 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ مرکزی وزارت داخلہ نےکہا کہ کووڈ-19 پرحالات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ ایک آفیشیل بیان میں کہا گیا ہےکہ وزارت داخلہ نے 4 مئی سے دو ہفتوں کی مدت کے لئےلاک ڈاون بڑھانے کا حکم ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، 2005 (Disaster Management Act 2005) کے تحت جاری کیا ہے۔
قابل ذکر ہےکہ لاک ڈاون کا پہلا مرحلہ 5 مارچ سے 14 اپریل تک تھا، جسے بعد میں بڑھاکر 15 اپریل سے 3 مئی تک کیا گیا تھا۔ یہ لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ ہوگا۔ حالانکہ اس بار لاک ڈاون میں کچھ چھوٹ بھی دی جائےگی۔ پہلے کی طرح کی سوشل ڈیسٹنسنگ کے ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔ تاہم ضرورت کے تحت کچھ رعایت بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
وزارت داخلہ نے یہ حکم جاری کرتے ہوئےکہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاون سے ملک کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ اس لئے لاک ڈاون کو 4 مئی سے دو ہفتےکےلئے آگے بڑھانےکا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزارت داخلہ نےکہا کہ ریڈ، گرین اور اورینج زون کےلئےالگ الگ گائڈلائن تیار کی گئی ہے۔ وہیں اورینج اور گرین زون میں کافی چھوٹ بھی دی گئی ہے۔
ٹرین، بس فلائٹ رہے گی بند، اورینج زون سے چلے گی ٹیکسی اور کیب
وزارت داخلہ کی طرف سےکہا گیا ہےکہ ہندوستان میں سبھی زون میں ہوائی جہاز، ٹرین، میٹرو اور سڑک کے راستے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آمد ورفت بند رہےگی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کہیں بھی اسکول، کالج، کوچنگ سینٹر اور دیگر تعلیمی اداروں کو کھولنےکی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت داخلہ کے مطابق، اورینج زون میں ٹیکسی اور کیب ایگریگیٹرس کو ایک گاڑی میں صرف ایک ڈرائیور اور ایک مسافر کی ہی اجازت دی جائےگی۔ اورینج زون میں لوگوں اور گاڑیوں کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں صرف کچھ سرگرمیوں کےلئے اجازت دی جائےگی۔ چار پہیہ گاڑیوں میں ڈرائیورکےعلاوہ زیادہ سے زیادہ دو مسافر ہوں گے۔