احوال وطن

ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں 20؍اپریل سے کن شعبوں میں نرمی ہوگی

نئی دہلی: 19؍اپریل (عصر حاضر) ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام زندگی کے علاوہ اکثر شعبے متأثر ہورہے ہیں‘ وزیر اعظم کے لاک ڈاؤن میں توسیع کے اعلان کے بعد مرکزی وزارتِ داخلہ نے 20؍اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اشارہ دیتے ہوئے رہنمایانہ خطوط جاری کیے تھے۔ آج ایک بار پھر  وزارت داخلہ  نے  کہا ہے کہ کوروناوائرس کے قہر کے مد نظر ملک گیر لاک ڈاؤن میں ای۔کامرس کمپنیوں کو غیر ضروری سامانوں کی سپلائی پر پابندی جاری رہے گی۔ کووڈ۔19وبا  کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت نے پورے ملک میں 3 مئی تک کیلئے لاک ڈاؤن بڑھا دیا ہے۔ حالانکہ حکومت نے 20 اپریل سے کچھ چیزوں میں رعایت دی ہیں۔

سرکار کے اس فیصلے سے اب ای کامرس کمپنیاں ایمیزون اور فلپ کارٹ نے اپنے پلیٹ فارم پر غیر ضروری سامانوں کو نہیں بیچ سکیں گے۔

حکومت نے ای۔ کامرس کمپنیوں کو لاک ڈاؤن میں کام کرنے کی اجازت دی ہے لیکن وہ غیر ضروری سامان کی فراہمی نہیں کرسکیں گی۔ گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ نے 20 اپریل سے کچھ ایکٹوٹی شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔ جس میں ای کامرس کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت ہے۔ ریاست اور وسطی علاقوں کو جاری ایک نئے حکم میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ ای کامرس کمپنیاں اور ان کی گاڑیاں صرف ضروری سامان کی فراہمی کے لئے استعمال ہوں گی۔ اس مدت کے دوران کسی بھی غیر ضروری سامان کی فراہمی پر پابندی برقرار رہے گی۔
کل سے پھل۔سبزی کے ٹھیلے ، صاف۔صفائی کا سامان بیچنے والی دکانیں کھلیں گی۔ کیرانہ اور راشن کی دکانیں، دودھ اور دودھ کے بوتھ ، پولٹری ، گوشت ، مچھلی اور چارہ بیچنے والی دکانیں بھی کھلیں گی۔ اس کے علاوہ الیکٹریشن ، آئی ٹی کی مرمت ، پلمبر، موٹر میکینک ، کارپینٹر، کورئیرز ، ڈی ٹی ایچ اور کیبل خدمات شامل ہیں۔

یہ خدمات بھی 20 اپریل سے شروع ہوں گی
>> ڈیٹا اور کال سینٹرز جو صرف سرکاری سرگرمیوں کے لئے کام کرتے ہیں۔
>> آئی ٹی اور متعلقہ خدمات کے ساتھ دفاتر میں سے 50٪ سے زیادہ اسٹاف نہیں ہوگا۔
>> دفتر اور رہائشی احاطوں میں پرائیویٹ سکیورٹی اور مینٹیننس کی خدمات۔
>> شاہراہ پر ٹرک کی مرمت کے لئے دکانیں اور دھابے کھلیں گے۔ یہاں کی سماجی دوری کی پیروی کرنا ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×