ریاست و ملک

لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد مرکزی حکومت نے جاری کیے نئے رہنما خطوط

نئی دہلی: 15؍اپریل (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندر مودی کے لاک ڈاؤن کی توسیع کے بعد آج مرکزی حکومت نے نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ مسلسل معاشی بحران اور عوامی پریشانیوں کے پیشِ نظر حکومت نے بعض اہم شعبوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی گائیڈ لائنس کے مطابق بیس اپریل کے بعد زرعی،آئی ٹی، پرنٹ والکٹرانک میڈیا،ای کامرس، ہوٹل، لاج، بینکنگ سرگرمیوں اور بین ریاستی ٹرانسپورٹ کی اجازت دی جائے گی۔

گائیڈلائنس میں کہا گیا ہے کہ بیس اپریل کے بعد اُن علاقوں میں جسے کووِڈ نائنٹین ہاٹ اسپاٹ قرار نہیں دیاگیا ہے، وہاں کاشت کاری اور چنندہ منڈیوں میں زرعی پیداوار کی خریداری کی اجازت دی جائے گی۔ دودھ، دودھ سے بنی اشیاء، پولٹری کی سپلائی چین بحال ہوگی۔

حکومت نے دیہی علاقوں کے لئے بھی نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیہی علاقوں میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز سمیت دیگر صنعتیں، وہاں سڑکوں کی تعمیر، آبپاشی پروجیکٹس کی اجازت رہے گی۔ منریگا کے سبھی کاموں کو بھی شرائط کے ساتھ اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ضروری سامان کی آمد ورفت بھی بحال ہوگی۔لاک ڈاؤن کے دوران تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گے جن میں روڈ،ریل اور فضائی خدمات شامل ہیں۔تمام تعلیمی ادارے،سینما ہال ، شاپنگ مال ، اسپورٹس کامپلیکس بند رہیں گے۔ مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی رہےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing