احوال وطن

مرکز نظام الدین سے دواخانوں میں داخل کیے جانے والوں میں 53؍لوگ کورونا سے متأثر: دہلی سی ایم او

نئی دہلی: یکم اپریل (عصر حاضر) مرکز نظام الدین دہلی میں موجود تمام لوگوں کو وہاں سے نکال کر آئی سولیشن سنٹر تک پہنچا دیا گیا ہے۔ رات کے تقریبا 3:30؍بجے مرکز کو خالی کردیا گیا ۔ مرکز میں موجود افراد میں سے جن لوگوں میں کھانسی‘ سردی‘ نزلہ  اور زکام پایا گیا ایسے 441؍افراد کو دہلی کے مختلف ہاسپٹلس میں رکھ کر کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

آج دہلی سی ایم او ٹوئٹر ہینڈل سے میسیج کرتے ہوئے حکومت نے بتایا کہ مرکز نظام الدین سے جن لوگوں کو مختلف دواخانوں میں داخل کیا گیا ان میں سے تا حال 53؍افراد کورونا انفیکشن سے متأثر پائے گئے ہیں۔ کل دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 24؍افراد کو کورونا پازیٹیو بتایا تھا اور آج یہ تعداد بڑھ کر 53؍ہوچکی ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دو تین دنوں میں ساری ٹیسٹ رپورٹ سامنے آجائے گی اور صحیح صورتحال واضح ہوجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×