اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کورونا کا شکار، دورۂ ہند ملتوی
نئی دہلی: 29؍مارچ (ذرائع) اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کا 3؍اپریل سے شروع ہونے والا دورۂ ہندوستان ملتوی ہوگیا۔ وزیر اعظم اسرائیل کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اسرائیلی سفیر نوور گیلون نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم بینیٹ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور اسی کے باعث ان کا دورہ ہند ملتوی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان ہندوستانی فریق کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ ہند دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے باضابطہ قیام کے تیس سال مکمل ہونے اور ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والا ہے۔ گیلون نے کہا کہ اسرائیل،ہندوستان اور ہندوستانی کے لوگوں کے ساتھ اپنی قریبی دوستی اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مضبوط کرتا رہے گا۔ بینیٹ کو 3 اپریل سے 5 اپریل تک ہندوستان کا دورہ کرنا تھا۔