احوال وطن

ہندوستان میں اب 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو لگے گی ویکسین، 16؍مارچ سے شروع ہوگی مہم

نئی دہلی: 14؍مارچ (عصرحاضر) مرکزی حکومت نے سائنسدانوں کے ساتھ غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 16 مارچ سے 14-12 سال کے بچوں کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری شروع کی جائے گی۔ مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ ’’2008، 2009 اور 2010 میں پیدا ہوئے بچوں یا جو پہلے سے ہی 12 سال کی عمر سے زیادہ کے ہیں، انھیں 16 مارچ سے کووڈ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ کووڈ-19 ویکسین حیدرآباد واقع بایولوجیکل ای کے ذریعہ تیار کوربے ویکس ہوگا۔‘‘
حکومت نے یہ بھی فیصلہ لیا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے لیے کووڈ-19 پریکوشن ڈوز کے لیے کو-موربیڈی کی حالت کو فوراً ہٹا دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بچے محفوظ ہیں تو ملک محفوظ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 16 مارچ سے 12 سے 13 اور 13 سے 14 عمر والے طبقہ کے بچوں کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری شروع ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی 60 سے زیادہ عمر کے سبھی لوگ اب پریکوشن ڈوز لگوا پائیں گے۔ میرا بچوں کے اہل خانہ اور 60 سے زیادہ عمر کے لوگوں سے گزارش ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں۔‘‘
وزارت نے کہا کہ 14 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پہلے سے ہی چل رہی ٹھیکہ کاری مہم کے تحت ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ’’اس لیے 16 مارچ 2022 سے، 60 سال سے زیادہ عمر کی پوری آبادی کووڈ ویکسین کی احتیاطی خوراک کے لیے اہل ہوگی۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×