احوال وطن

دہلی فساد: گوکل پوری اور بھاگیرتھی وہار کے نالوں سے مزید تین لاشیں برآمد

نئی دہلی: یکم مارچ (ذرائع) شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے بعد سے اموات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور ہر دن نئی طرح کی خبریں مل رہی ہیں‘ اتوار کے دن نالوں میں مزید تین لاشوں کے ملنے کی اطلاع ملی تاہم دہلی پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ یہ برآمد لاشیں دہلی فساد سے تعلق رکھتی ہیں یا نہیں۔  تشدد سے متاثرہ گوكل پوری نالے سے ایک لاش اور بھاگیرتھی وہار کے نالے سے دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ تشدد میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 45؍تک پہنچ گئی ہے ۔

تشدد سے متاثرہ علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی فورس کے اہلکار باقاعدگی سے مقامی لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔  پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ حالات اب کنٹرول میں ہے۔ تمام علاقوں میں کافی سیکورٹی فورس تعینات ہیں ۔ مقامی لوگوں سے بات چيت کرکے ان کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش جاری ہے۔

غور طلب ہے کہ خفیہ محکمہ کے افسر انکت ورما کی لاش بھی ایک نالے سے ملی تھی ۔ فساد زدہ علاقوں میں آہستہ آہستہ معمولات زندگی پٹری پر واپس آنے کے ساتھ ہی پولیس نے فسادیوں پر نکیل كسنی شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں اب تک 167 ایف آئی آر درج کرکے 885 لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست یا گرفتار کیا ہے۔ جعفرآباد ، موج پور ، چاند باغ ، گوکل پوری ، کھجوری سمیت کئی دیگر علاقوں میں تین دنوں تک ہونے والے فساد میں میں سینکڑوں زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×