احوال وطن

دہلی کی سرحدوں سے واپس لوٹ رہے کسانوں کا پنجاب حکومت کرے گی شاندار استقبال

چندی گڑھ: 11؍دسمبر (عصرحاضر) پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے کہا کہ ریاستی حکومت ہفتہ کے روز دہلی کی سرحد سے لوٹنے پر کسانوں کا استقبال کرے گی، جہاں انھوں نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف سال بھر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے کسانوں، زرعی مزدوروں اور ان کے لیڈروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ یہ لوگوں کی جیت ہے اور سماج کے مختلف طبقوں کا اتحاد ہے جس نے مرکز کو سخت سیاہ قوانین کو واپس لینے کے لیے مجبور کیا ہے۔
چنّی نے کہا کہ تقریباً ایک سال تک کسانوں کے مطالبات پر دھیان نہیں دینے کے باوجود بی جے پی لیڈران اب کسانوں کی جیت کو اپنے فائدے میں استعمال کرنا چاہتے ہیں اور پنجاب کے آئندہ اسمبلی انتخاب میں اسے الیکشن کارڈ کی شکل میں استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسان اور عوام مرکز کی نریندر مودی اور اس کے لیڈروں کے ذریعہ صبر کا امتحان لیے جانے کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ کسانوں کے لیے آسان جیت نہیں تھی کیونکہ انھیں مرکز کے تکبر کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔ اس کسان تحریک کے دوران 700 سے زیادہ کسانوں کی جان چلی گئی ہے۔ چنّی نے کہا کہ ان کی حکومت نے 350 مہلوک کسانوں کے کنبہ کے لوگوں کو ملازمت اور مالی امداد بھی دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×